Asmaar_ut_Takmeel أثمار التكميل مقدمة شرح البيضاوي للشيخ محمد موسى البازي رحمه الله تعالى
- Author
- Muhammad Zuhair Ruhani Bazi
- Language
- Urdu
The text of this book has not been added yet; read it as a PDF.
اثمار التکمیل محدث اعظم مفسر کبیر شیخ المشائخ ترمذئ وقت شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا محمد موسی روحانی بازی رحمہ اللہ تعالی کی ایک عجیب و بدیع تصنیف ہے ۔ عجیب و غریب نکات کی حامل یہ کتاب دراصل حضرت کی تصنیف کردہ شرحِ بیضاوی ازہار التسہیل کا دو جلدوں پر مشتمل مقدمہ ہے ۔ (اصل کتاب ازہار التسہیل تقریباً پچاس جلدوں پر مشتمل ہے ) ۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد کتاب میں تفسیر بیضاوی میں مذکور شعراء کے تراجم کے علاوہ تراجم محدثین ، تراجم قراء و رواۃ قراء ، تاریخ بلاد ، احوال حیوانات ، احوال ملوک ، فرقِ اسلامیہ اور ان کے عقائد کی توضیح ، تاریخ انبیاء علیہم السلام ، احوالِ قبائل ، اصولِ تفسیریہ ، مسائل ادبیہ ، تفصیل شروح و حواشی تفسیر بیضاوی اور دیگر فوائد عظیمہ حروف تہجی کی ترتیب سے درج کیے گئے ہیں ۔ گویا یہ کتاب ایک اچھوتا مختصر انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
উৎস: Internet Archive — https://archive.org/details/asmaar_ut_takmeel_1
উৎস: Internet Archive — https://archive.org/details/asmaar_ut_takmeel_1
Readers’ comments (0)
No comments yet. Be the first to comment.
Comments with photos or links are published after review.