উন্মুক্ত ইসলামি গ্রন্থাগার 📲 অ্যাপ ইনস্টল করুন
কামেলাইসলামি ডিজিটাল লাইব্রেরি
Musnad Humaidi - Urdu Translation

Musnad Humaidi - Urdu Translation

ভাষা
উর্দু
বিষয়
সুন্নাহ ও হাদিস
👁 পড়া হয়েছে ০ বার

এই বইয়ের লেখা এখনও যুক্ত হয়নি; পিডিএফ আকারে পড়ুন।

یہ تالیف ہےعبد الله بن الزبير الحميدی (متوفی : 219ھ) اس کتاب کی ابتدا مؤلف نے مسانيد عشرةمبشرہ پھرمہاجرين پھرانصار پہلے مرد اور بعد میں عورتوں کا ذکر کیا اس میں1360 حديثیں درج ہیں۔ مسند حمیدی یہ امام حمیدی کی شہرہ آفاق حدیث کی کتاب ہے۔ اس میں 1360 حدیثیں ہیں۔ بیشتر مرفوع ہیں۔ صحابہ و تابعین کے کچھ آثار بھی منقول ہیں۔ پہلی حدیث ابوبکر صدیق سے مروی ہے۔ یہ تصنیف روایت اور راویوں کا ذکر کرنے والی پہلی کتاب ہے اسے بعض ام الکتب الحدیث بھی کہا گیا۔ اس کتاب میں بیان کی گئی احادیث میں سے امام بخاری نے 96 احادیث لیں۔ امام مسلم نے 152 حدیثیں لیں۔ آخر میں امام حمیدی نے اپنا عقیدہ بیان کیا۔ حمیدی سے مسند کو ابو اسمٰعیل سلمی متوفی 280ھ نے اور ابو اسمٰعیل سے قاسم بن اصبغ نے روایت کیا ہے۔ دوسرے جلیل القدر راوی بشر بن موسیٰ اسدی متوفی 288ھ ہیں۔ حافظ ابن حجر کے بقول حمیدی سے مسند کی روایت کرنے والے اور بھی کئی راوی ہیں۔ دنیا میں مختلف کتب خانوں میں مسند حمیدی کا جو مخطوطہ محفوظ ہے وہ صرف بشر بن موسیٰ کی ر

উৎস: Internet Archive — https://archive.org/details/musnad-humaidi

পাঠকের মন্তব্য (০)

এখনও কোনো মন্তব্য নেই। প্রথম মন্তব্যটি আপনিই করুন।

ছবিসহ ও লিংকসহ মন্তব্য অ্যাডমিন দেখে প্রকাশ করেন।